میر واعظ مولوی محمد یوسف رح ( موجودہ میر واعظ عمر فاروق کے دادا اور میر واعظ مولوی محمد فاروق کے والد ) دیوبند سے فارغ عالم دین تھے۔ قیام پاکستان کے بعد آزاد کشمیر آگئے۔دو مرتبہ آزاد کشمیر کے صدر بنے۔آپ علامہ سید انور شاہ کشمیری رح کے شاگرد تھے۔ علامہ عبدالرحیم پوپلزئ کے ساتھ قریبی تعلق اور رابطہ تھا ۔عبدالرحیم پوپلزئ دومرتبہ کشمیر کے دورے پر جموں وکشمیر گئے تھے۔ایک بار 1936 میں اور دوسری بار 1943 میں۔ (محلہ قاضی خیلاں کے عبدالرزاق برادر حاجی یونس جیولر، اور محلہ ساربان کے ابولوفا سید رسول شاہ کے علاوہ پہلی بار عبدالعزیز خوشباش بھی ساتھ تھے) میرواعظ صاحب کو پتہ چلا کہ علامہ عبدالرحیم پوپلزئ کشمیر آئے ہیں تو ان کے اعزاز میں نہایت پرتکلف دعوت کا اہتمام کیا۔